ایران کی حزب اللہ اور حوثیوں کو ایک ارب 70کروڑ کی امداد

ایران کی حزب اللہ اور حوثیوں کو ایک ارب 70کروڑ کی امداد

  



واشنگٹن(این این آئی)عالمی طاقتوں سے سمجھوتے کے بعد ایران کی جانب سے حزب اللہ اور یمنی حوثیوں کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرنے کا انکشاف ہوا ہے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا کہ سابق صدر باراک اوباما کی جانب سے ایران کے ساتھ جوہری معاہدے کے بعد ایران کو خطے کے دہشت گردوں کی معاونت کی راہ ہموار کی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالمی طاقتوں سے سمجھوتے کے بعد ایران نے حزب اللہ اور حوثیوں کو ایک ارب 70 کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کی۔

مزید : عالمی منظر