پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سنجوان کیمپ پر حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

پاکستان نے مقبوضہ کشمیر سنجوان کیمپ پر حملے کا بھارتی الزام مسترد کردیا

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان نے مقبوضہ کشمیر میں سنجوان کیمپ پر مبینہ حملے سے متعلق بھارتی الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اس قسم کے تمام الزامات کی سختی سے تردید کرتا ہے ۔اتوارکو ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بھارت ہمیشہ کی طرح تحقیقات سے پہلے بے بنیاد الزامات لگانا شروع کر دیتا ہے بھارتی میڈیا پاکستان کوبد نام کرنے کے لیے اس قسم کی خبریں نشر کرتا ہے بھارتی ہتھکنڈوں کا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔ ترجمان کے مطابق بھارتی حکام کے غیر ذمہ دارانہ اور بے سروپا الزامات طے شدہ طریقہ کار ہے۔ بھارتی میڈیا گمراہی اور جنگی جنون پیدا کررہا ہے ۔

بھارتی الزام

مزید : صفحہ اول /رائے