ایران اور حوثی گروپ کا یمن میں فوری جنگ بندی، امدادی کارروائیوں پر زور

ایران اور حوثی گروپ کا یمن میں فوری جنگ بندی، امدادی کارروائیوں پر زور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صنعاء(این این آئی) ایران اوریمن میں فعال حوثی گروپ جنگ کے خاتمے کے لیے جنگ فوری طورپر ختم کرنے اور امدادی کارروائیوں کی بحالی پر زور دیاہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حوثیوں کے ترجمان محمد عبدالسلام میں ایران کے دورے پر تہران پہنچے جہاں انھوں نے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔اس موقع پر فریقین نے یمن کی تازہ ترین صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جواد ظریف نے یمن میں امن کے قیام کے لیے ایران کی طرف سے تیارکردہ مجوز امن پلان کی تفصیلات پیش کیں۔ حوثی ترجمان نے ایرانی وزیر خارجہ سے بات کرتے ہوئے انہیں یمن میں باغیوں کو درپیش مشکلات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یمن میں عرب اتحادی فوج اور یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری آپریشن میں باغیوں کو شکست کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ جواد ظریف نے حوثی گروپ کے ترجمان کو یمن میں جنگ کے خاتمے کے لیے پیش کردہ چار نکاتی امن فارمولے کے بارے میں آگاہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے یمن میں جنگ فوری طورپر ختم کرنے اور امدادی کارروائیوں کی بحالی پر بھی زور دیا۔

مزید :

عالمی منظر -