بیریئر ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائیگا ، خرم گنڈا پور

بیریئر ہٹانے سے متعلق عدالتی فیصلے کا احترام کیا جائیگا ، خرم گنڈا پور

  



لاہور( اے این این) عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ بیرئر ہٹائے جانے سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کیا جائیگا ،جاتی امراء،وزیر اعلیٰ ہاؤس ،حمزہ شہباز اور وزیر اعلیٰ کے تمام گھروں سے بیرئرہٹائے جانے کے حکم سے ثابت ہو گیا یہ بیر ئیر غیر قانونی طور پر لگائے گئے تھے۔ پورے لاہور میں منہاج القرآن کے آس پاس لگے ہوئے حفاظتی بیر ئیر لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر لگے تھے ،اب عدالت عظمیٰ کا فیصلہ آیا ہے تو اسکا مکمل احترام ہو گا،فیصلے کی کاپی کا انتظار کر رہے ہیں،خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ اگر 17جون 2014 کے واقعہ سے قبل شہباز حکومت کی طرف سے بیر ئیرہٹائے جانے کے غیر قانونی اقدام کا اعلیٰ عدلیہ بر وقت نوٹس لے لیتی تو 14 قیمتی جانوں کو ضائع ہونے اور درجنوں کو معذور ہونے سے بچایا جا سکتا تھا ۔اعلیٰ عدلیہ وزیر اعلیٰ پنجاب کو ناقص پانی و دیگر ایشوز پر بلا رہی ہے یہ اچھی بات ہے،وزیر اعلیٰ کو 14 شہریوں کے قتل میں بھی طلب کیا جائے۔

مزید : صفحہ اول /رائے