سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس کی سماعت کل ہوگی
اسلام آباد (صباح نیوز)سپریم کورٹ میں نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی کو نوٹسز جاری۔ سماعت کل 13 فروری کو ہو گی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کراچی میں نقیب اللہ محسود قتل کیس سماعت کے لئے مقرر کر دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس کی سربراہی میں 3رکنی بینچ منگل کو کیس کی سماعت کرے گا۔ عدالت کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی، ڈی جی ایم آئی، ڈی جی آئی بی، سیکریٹری داخلہ، چاروں صوبائی ہوم سیکریٹریز، آئی جی سندھ، ڈی جی ایف آئی اے، سیکریٹری اطلاعات اور چاروں صوبائی ایڈووکیٹ جنرلز کو طلب کر لیا گیا ہے۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کی جانب سے سندھ پولیس کو را انوار کی گرفتاری کے لئے 10 روز کی مہلت دی گئی تھی۔