سینیٹ نشست دینے کیلئے ایک امیدوارنے 40کروڑ روپے کی پیشکش کی ،چیئرمین تحریک انصاف کا انکشاف

سینیٹ نشست دینے کیلئے ایک امیدوارنے 40کروڑ روپے کی پیشکش کی ،چیئرمین تحریک ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ نشست دینے کے لیے ایک امیدوار نے 40کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے صوبہ میں اراکین صوبائی اسمبلی کی خرید و فروخت کی کوشش کی جا رہی ہے اور خود پشاور جاؤں گا اور سارے معاملے کی خود نگرانی کروں گا انہوں نے قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ کے انتخابات بھی براہ راست ہونے چاہیں تا کہ بھاری رقوم کے استعمال کا راستہ روکا جا سکے گذشتہ روز اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے عمران خان کا مذید کہنا تھا کہ وہ اعتراف کرتے ہیں کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات میں بعض عناصر ہارس ٹریڈنگ کے لیے سرگرم ہیں ان سے بھی ایک شخص ملا اور اس امیدوار نے سینیٹ انتخابات میں ٹکٹ کے لیے چالیس کروڑ روپے کی پیشکس کی انہوں نے کہا کہ صورتحال انتہائی تشویشناک ہے ہم فکر مند ہیں تاہم صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں اور خود پشاور جاؤں گا اپنے اراکین صوبائی اسمبلی سے ملوں گا ہم چاہتے ہیں کہ سینیٹ انتخابات صاف شفاف ہوں بلکہ قومی اسمبلی کی طرح سینیٹ کے انتخابات بھی براہ راست ہونے چاہیں تا کہ بھاری رقوم کے استعمال کا راستہ روکا جا سکے ۔

مزید :

صفحہ اول -رائے -