مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

مسلم لیگ( ن) اور پیپلز پارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج ہوگی

  



اسلام آباد (آن لائن)الیکشن کمیشن میں پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے خلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت آج (پیر کو )ہوگی جس کی سماعت ممبر سندھ عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا۔ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے خلاف غیر ملکی ممنوعہ فنڈنگ حاصل کرنے کی درخواستیں تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کی جانب سے الیکشن کمیشن میں دائر کی گئی تھیں۔ گزشتہ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے دونوں سیاسی جماعتوں سے اکاؤنٹس کی تفصیلات طلب کی تھیں جس پر آج دونوں جانب کے مقصد دلائل دیں گے ۔

مزید : صفحہ اول /رائے