عاصمہ جہانگیر کی پوری زندگی آمریت کیخلاف جدوجہد میں گزری ‘ رجوانہ ،ہاشمی

عاصمہ جہانگیر کی پوری زندگی آمریت کیخلاف جدوجہد میں گزری ‘ رجوانہ ،ہاشمی

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر ‘ خبر نگار خصوصی ) عاصمہ جہانگیر جمہوری روایات کی پاسداری ، عدلیہ کی بحالی اور آئین وقانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی ان کی وفات سے پیدا ہونیوالے خلا مدتوں(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

پر نہیں ہوسکے گا ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب رفیق رجوانہ ، سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی اور وکلا رہنماؤں نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر روزنامہ پاکستان کے موبائل فورم میں اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس سلسلے میں ملتان (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف قانو ن دان عاصمہ جہانگیر کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عاصمہ جہانگیر نے جمہوری روایات کی پاسداری ،عدلیہ کی بحالی، آئین اور قانون کی بالا دستی کے لئے جدوجہد کی ۔ مرحومہ کی زندگی انسا نی حقوق کے تحفظ جمہوریت کی مضبوطی کے لئے آمریت کے خلاف جدو جہد کرتے گزری ۔گورنر پنجاب نے سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ہے ۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فن کے شعبہ میں مرحوم کی خدمات کو سراہا۔ سینئر سیاست دان مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ ممتاز قانون دان اور پریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی سابقہ صدر عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی اور جمہوریت کے فروغ کیلئے کی جانے والی خدمات پر ان کو خراج تحسین پیش کیا ۔عاصمہ جہانگیر نے عدلیہ بحالی تحریک میں اہم کردار ادا کیا ۔ وکلاء نے عاصمہ جہانگیرکے انتقال پردکھ کااظہارکرتے ہوئے اسے ناقابل تلافی نقصان قراردیاہے۔ وکلاء نے کہاکہ ان کی وفات سے وکلاء برادری کودھچکا پہنچا ہے اور قانونی حلقہ میں ایک خلاء پیداہوگیا ہے جومدتوں پرنہیں ہوسکے گا۔وکلاء نے کہاکہ ان کی وفات سے ملک میں غریب بے سہارااوردکھی لوگوں کی ایک آواز ختم ہوگئی ہے ان کا نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا قوم ایک بہادر بیٹی سے محروم ہوگی مرحومہ نے مذہبی انتہا پسندی کے خلاف آواز اٹھائی انسانی حقوق کی علمبردار تھی کشمیریوں کے لیے انہوں نے آواز بلند کی وفاق کی علامت تھی ان خیالات کا اظہار سابق وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ ، سابق صدر ہائیکورٹ بارسید اطہرحسن شاہ بخاری ،شیخ غیاث الحق اوربشری نقوی، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ممتاز نور ٹا نگرہ،،ذوالفقار سدھو، سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ممتاز نور ٹانگرہ، نشید عارف گوندل، ،سابق صدور ڈسٹرکٹ بار وسیم ممتاز، اللہ دتہ کاشف، محمد حنیف چو ہدری، محمد عا مر محمد کا شف حننیف عا ر فہ گل ،سابق نائب صدر ہائیکورٹ بار مہر اقبال سرگانہ،سابق صدر ڈسٹرکٹ بارنجف علی چاون نے کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر