پی سی ایل تاریخ ساز ایونٹ ‘ ملتان سلطانز کی کامیابی کے خواہشمند ہیں ‘ احسن رشید

پی سی ایل تاریخ ساز ایونٹ ‘ ملتان سلطانز کی کامیابی کے خواہشمند ہیں ‘ احسن ...

  



ملتان ( خصوصی رپورٹر )سی ای او حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز شیخ احسن رشید نے کہا ہے کہ پی ایس ایل تاریخ

ساز ایونٹ ہے

(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

،جسمیں ہم ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کے ساتھ اشترکیت کے عمل کو جاری رکھے ہوئے ہیں ۔ملتان سلطانز کے ساتھ ہماری ملتان کی تاریخی حیثیت کے باعث گہری وابستگی ہے ۔اورہم ملتان سلطانز کی کامیابی کے خواہشمند ہیں جبکہ پشاور زلمی کے ساتھ بھی ہماری سپورٹ کا عمل جاری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی ایس ایل کے حوالے سے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ شمع بناسپتی حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز ملکی سطحی برانڈ ہے اسلیئے ہم پی ایس ایل میں ملک گیر سطح اور عالمی سطح تک سپانسر شپ اور سپورٹ کر رہے ہیں ، اس ضمن میں شمع بناسپتی کی جانب پی ایس ایل میں پشاور زلمی کر کٹ ٹیم کو جبکہ حفیظ گھی اینڈ جنرل ملز کی طرف سے ملتان سلطانز کی سپورٹ جاری ہے ۔کھیلوں کے اور تفریحی سرگرمیوں کے عمل کا خوش آئند اور ہوا کا ایک خوشگوار جھونکا ہے ۔ملتان ایک تاریخی شہر ہے اسلیئے ہماری ملتان سے گہری وابستگی بھی ہے ۔ملتان سے ہماری صوفیاء کرام کی وجہ عقیدت ہے اسلیئے ہم دعا گو ہیں اور خواہشمند ہیں کہ ملتان سلطانز ٹیم پی ایس ایل کاٹائٹل جیت کر ملتان کا نام ایک بار پھر سے روشن کرے ،جسکے لیئے ہم دعا گو ہیں اور ہماری مکمل سپورٹ ملتان سلطانز کے ساتھ ہے جبکہ اسی طرح اشتراکیت کا عمل پشاور زلمی کے ساتھ بھی جاری ہے اور جاری رہے گا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر