شریف برادران خوشحالی کی علامت ‘ ملکی معیشت کو مستحکم کیا ‘ نعیم بھابھہ

شریف برادران خوشحالی کی علامت ‘ ملکی معیشت کو مستحکم کیا ‘ نعیم بھابھہ

ماچھیوال (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) نظریہ پاکستان کی محافظ جماعت ہے میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف عوامی تعمیر و ترقی اور خوشحالی کی علامت ہیں ان کے دور اقتدار میں ملکی (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

معیشیت کو استحکام ملا اور زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا میاں محمد نواز شریف نے پاکستان کو پاک چائنہ اکنامک کوریڈور جیسا عظیم تحفہ دیا جو اس ملک کی تقدیر بدلنے میں سنگ میل ثابت ہو گا انشاء اللہ اس کے مثبت ثمرات جلد عام آدمی کی زندگی میں بھی نظر آئیں گے ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر زراعت نعیم خاں بھابھہ ، ایم این اے مہر اشتیاق احمد آف لاہور ، ڈپٹی میئر لاہور چوہدری محمد طارق ، ایم پی اے ماچھیوال بلال اکبر بھٹی نے ماچھیوال میں مسلم لیگ (ن) ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے کوئی کرپشن نہیں کی ان کی دلیرانہ خارجہ پالیسی اور پاک چائینہ کوریڈور کی تکمیل اور روس چائینہ اور ایران کے ساتھ بڑھانا ان کی نا اہلی کی وجہ بنا اس موقع پر سید توصیف حسین شاہ ، رانا طاہر کریم ، نعیم احمد بھٹی ، چوہدری محمد امین ممبر پنجاب کونسل ، میاں عبدالمجید چن نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ انشاء اللہ 15فروری کے بوریوالہ کے جلسہ عام میں وہاڑی سمیت حلقہ پی پی 235کے ہزاروں کارکن اور عوام مستقبل کے وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف کا تاریخی استقبال کریں گے کنونشن میں چیئرمینز حاجی امیر علی آرائیں ، غلام حیدر لنگڑیال ، چوہدری آفتاب آرائیں ، افتخار صابر چوہان ، چوہدری نذیر احمد ڈھڈی ، وائس چیئرمینز ملک محسن اعوان ، ملک ظفرلنگڑیال ، خان منیر احمد خان ڈاھا ،اللہ دین جٹ ، رانا ثاقب ، حافظ نور احمد ہاشمی، چوہدری شمیم رضا ، چوہدری فہیم جبار ،چوہدری اسلم گرداسپوری ، چوہدری نواز اشرف ایڈووکیٹ چوہدری عالم آرائیں ، چوہدری عابد ، ندیم عباس آرائیں ، ناصر محمود ، ڈاکٹر رانا محمد سمیع ، ڈاکٹر انور بھٹی ، حاجی محمد اشرف ، بابا رمضان علی بھٹی ،عمر حسین بھٹی ،رانا محمد امین ، ادریس ڈھڈی ، یوتھ کے رہنما چوہدری اسد ریاض ،بشارت علی بھٹی ، حافظ عمر ، کاشف رامے، سجاد باغ والا ، چوہدری بلال ، عمیر بشیر گجر ، صفیان حمید سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ور کروں اور عوام نے شرکت کی ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر