حکمرانوں نے غریبوں کو خود کشی ‘ بچے بیچنے پر مجبور کردیا ‘ یوسف رضا

حکمرانوں نے غریبوں کو خود کشی ‘ بچے بیچنے پر مجبور کردیا ‘ یوسف رضا

  



ملتان (سپیشل رپورٹر )سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت نے کاشتکاروں کے جنازے نکال دیے ہیں ،آج گنے کے کاشتکار ہوں یا دوسرے بدترین زندگی گزار رہے ہیں۔ملک کو قرضوں نے جکڑا ہوا ہے،ہر مہینے پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے عام (بقیہ نمبر31صفحہ12پر )

آدمی کی کمر ٹوٹ کر رہ گئی ہے۔لیکن حکومت کہتی ہے کہ سب اچھا کی رپورٹ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزسعودی عرب مدینہ منورہ سے آئے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما فیاض حسین سے کیا،جو ان کی صحت یابی کے بعد ان کی رہائش گاہ پر آئے ہوئے تھے،انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 5سالوں میں پیپلز پارٹی کی حکومت میں اتنی مہنگائی نہیں تھی جتنی اب ہے ہمارے دور میں عام آدمی اور کسان خوشحال تھا،اتنی بے روزگاری نہیں تھی،آج نوجوان ڈگریاں لے کر مارے مارے پھر رہے ہیں۔لیکن نوکریاں نہیں ہیں۔ہم نے نوکریوں کے جال بچھا دیے تھے۔ہم کسان اور کاشتکار کو خوشحال بنائیں گے۔اور صوبہ بھی بنائیں گے اور پہلے کی طرح آئندہ بھی کھربوں روپے کے ترقیاتی کام کروائیں گے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے تمام ساتھی ان سے ناراض ہیں مسلم لیگ کو صرف دکھاوا آتا ہے ،کام نظر نہیں آتے ،ہسپتالوں میں غریبوں کا کوئی پرسان حال نہیں ۔ہم عملی کام کریں گے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کو ووٹ دے کر کامیاب کریں۔تبھی غریب کے گھر خوشحالی آئے گی۔اس موقع پر فیاض حسین نے کہا کہ عوام پہلے بھی پیپلز پارٹی کے ساتھ تھی،اور اب میاں برادران نے جو ملک اور عوام کے ساتھ کیا ہے۔آئندہ الیکشن میں پیپلز پارٹی پورے ملک میں کلین سویپ کرے گی اور حکومت بنائے گی،اس موقع پر عمردراز خان بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر