حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ‘رفیق رجوانہ

حکومت اعلیٰ تعلیم کے فروغ کیلئے اقدامات کررہی ہے ‘رفیق رجوانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر )گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ حکومت اعلی تعلیم کے فروغ کے لئے ہر ممکنہ اقدامات کر رہی ہے حکومت کی یہ کوشش ہے کہ ہمارا تعلیمی معیار بہتر ہوا ور ہمارے اداروں کی ڈگریوں کی اہمیت عالمی سطح پر قائم رہے ۔ یہ بات انہوں نے سرکٹ ہاؤس ملتان میں(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

گورنمنٹ نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ء کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ دیگر سر کاری میڈیکل کالجز کی طرح نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ء و طا لبات کو لیپ ٹاپ فراہم کر نے کے لئے خادم اعلی پنجاب سے بات کروں گا گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا کہ ہائر ایجو کیشن کمیشن نے تعلیمی اداروں کی کارکردگی کی مانیٹرنگ کا کڑا نظام وضع کیا ہے جس پر عمل نہ کر نے والے اداروں کے خلاف کارروائی بھی کی جاتی ہے ۔ اس اقدا م کامقصد ملکی تعلیمی اداروں کے معیار کو بہتر ڈگری کی اہمیت کو بڑھا نا ہے ۔ نشتر میڈیکل یو نیورسٹی کے طلبا ء کے وفد نے گورنر پنجاب سے ملاقات کرتے ہوئے نشا ندہی کی تھی کہ دیگر میڈیکل کالجز کی طرح ان کی میڈیکل یونیورسٹی کے طلبا ء کو لیپ ٹاپ نہیں دیئے گئے ۔گورنر پنجاب نے طلبا ء کے وفد کو یقین دلایا کہ وزیر اعلی پنجاب سے بات کر کے انہیں لیپ ٹاپ کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے گا۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے معروف کاروباری شخصیت شیخ اسلم حکیم کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے وہ مرحوم شیخ اسلم حکیم کے گھر گئے اور مرحوم کے بھائیوں شیخ صادر حکیم ، شیخ احمد حکیم ،شیخ عشرت حکیم ، شیخ اکرم حکیم ، شیخ اکبر حکیم ،شیخ اورنگ زیب حکیم اور شیخ ساجد حکیم سے ان کے بھائی شیخ اسلم حکیم اوربیٹوں معین اسلم ،عمیر اسلم اور حسن اسلم سے ان کے والد کی وفات پر اظہار تعزیت کیا فاتحہ خوانی کی مرحوم کی مغفرت ،درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔اس موقع پر ملک محمد نواز ،ڈاکٹر ملک کاشف رجوانہ ،بیرسٹر ملک یاسر رجوانہ بھی گورنر کے ہمراہ تھے ۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب نے حافظ حبیب الرحمن کی برسی اور انکی اہلیہ کے چہلم میں بھی شرکت کی فاتحہ خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت کی دعا کی۔علاوہ ازیں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ روہیلانوالی گئے جہاں انہوں نے سابق ناظم اختر خان گوپانگ سے ان کے بھائی حاجی ظفر خان گوپانگ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا۔گورنر پنجاب نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی مغفرت اور درجات کی بلندی ،پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے گونر پنجاب نے کہا کہ اللہ پاک مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے، اس موقع پر ڈپٹی کمشنر مطفر گڑھ سیف اللہ جپہ ،ڈی پی او مطفرگڑھ اویس ملک، ڈاکٹر ملک یاسر رجوانہ، بیرسٹر ملک کاشف رجوانہ کے علاوہ چیئر مین یو نی کونسل علی کھاکھی، سہیل اختر خان گوپانگ اورمحبوب خان گوپانگ بھی موجود تھے۔