جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنیوالوں کو آج عبرتناک شکست ہوگی ‘ جہانگیر ترین
لودھراں( نما ئند ہ پا کستا ن ) پاکستان تحریک ا نصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہاہے کہ لودھراں کے عوام خوف کے بت توڑ چکے،آج مفاد پرستوں کو اپنے انجام تک پہنچائیں گے۔ جھوٹ اور منافقت کی سیاست کرنے والوں کو عبرت نا ک شکست ہوگی ۔اہالیان لودھراں اپنے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
گھروں سے نکلیں اور اپنی تقدیر بدلنے کے لئے ووٹ کاسٹ کریں۔ لودھراں کے مختلف علاقوں میں کارکنوں سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین نے کہا کہ جس طرح گزشتہ ضمنی الیکشن میں نوازشریف کے حواریوں کو شکست ہوئی اس مرتبہ بھی درباریوں کو شکست سے کوئی نہیں بچاسکتا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نیا لودھراں بنانے کا جو خواب دیکھا ہے وہ خواب اب عوام کی مدد سے ضرور پوراکرینگے۔ میں اور میرا بیٹا علی خان ترین لودھراں کی بدحالی اور پسماندگی ختم کرکے ہی دم لیں گے۔ جہانگیر خان ترین نے مزیدکہا کہ بس بہت تماشہ ہوگیا، لودھراں پردھونس اور دھاندلی کے ذریعے قابض ٹولے کو اب لودھراں کی تقدیر کے ساتھ نہیں کھیلنے دیں گے۔ہمار ا منشور اور ویثرن صرف اور صرف عوامی خدمت ہے اور آج انشاء اللہ علی خان ترین بھرپور مینڈیٹ حاصل کرینگے اور اپنے عوام کامقدمہ لڑنے اسمبلی میں پہنچیں گے۔علاوہ ازیں این اے 155لودھراں سے پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق ایم این اے رانا ممتاز احمد نون نے جہانگیر خان ترین سے ان کی رہائش گا ہ پر ملاقات کی اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔ملاقات کے دوران پی ٹی آئی رہنما غلام سرور خان، اسحاق خا ن خاکوانی ، ابراہیم خان ملیزئی، ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان ، ڈاکٹر شیر محمد اعوان،نواب امان اللہ خان،رانا اعجاز احمد نون،رانا عارف کمال نون و دیگر بھی موجود تھے ۔