آج خود نمائی پر مبنی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی ‘ عبدالرحمن کانجو

آج خود نمائی پر مبنی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی ‘ عبدالرحمن کانجو

لودہراں (نما ئند ہ پا کستا ن) وزیر مملکت عبدالرحمن کانجو نے کہا ہے کہ آج ترقی کے سفر کو جاری رکھنے والوں اور اس سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والوں میں فیصلے کا دن ہے۔ن(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

لیگ نے لودہراں کو جنوبی پنجاب کے تمام اضلاع سے زیادہ فنڈز دے کر یہاں کے عوام سے جس بے لوث محبت کو ثبوت دیا ہے انشائاللہ حلقہ این اے 154 کے عوام اپنے مقدس ووٹ کے ذریعے اس محبت کا قرض چکادیں گے اور پاکستان مسلم لیگ کے امیدوار کی فتح سے ضلع میں انسان دوستی، ترقی اور محبتوں کو سفر مزید قوت سے جاری رہے گا۔عبدالرحمن خان کانجو نے کہا کہ ہمارے مخالفین نے انتخابی مہم میں جھوٹ، فریب اور عوام کو سبز باغ دکھانے کی ہر ممکن کوشش کی لیکن لودہراں کے عوام باشعور ہیں بخوبی جانتے ہیں کہ دولت کے پجاریوں کی الف لیلوی کہانیاں انہیں لبھا نہیں سکتیں۔تبدیلی اور انقلاب کا حق مسلم لیگ ن نے لودہراں میں بہت پہلے ادا کردیا ہے عوام کی تکالیف کے ازالے کیلئے شاہرات کی تعمیر، صحت کے شعبے میں گراں قدر خدمات، صاف پانی کے منصوبے، یونیورسٹی کیمپس کا آغاز ایسے میگا پراجیکٹس ہیں جن کے باعث اب لودہراں کو کسی بھی حوالے سے پسماندہ نہیں کہا جاسکتا۔انشائاللہ مسقبل قریب میں لودہراں مزید ترقی کے ساتھ اپر پنجاب کے برابر نظر آئے گا۔ہماری انتخابی مہم کا محور عام آدمی کو ترقی کے سفر میں شامل کرنا رہا ہے اور ہمیں یقین ہے کہ ہماری تمام مقامی قیادت اپنا پیغام پہنچانے میں کامیاب رہی ہے۔آج ن لیگ کے متفقہ امیدوار پیر اقبال شاہ کی کامیابی سے مخالفین کی خود نمائی پر مبنی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائے ۔

عبدالرحمن کانجو

مزید : ملتان صفحہ آخر