انٹر نیشنل کرکٹرصہیب مقصود کی نئی زندگی کا سفر شروع ‘ آج مہندی ‘ کل بارات

انٹر نیشنل کرکٹرصہیب مقصود کی نئی زندگی کا سفر شروع ‘ آج مہندی ‘ کل بارات

  



ملتان (خصوصی رپورٹر ) قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے ورلڈ کپ میں(بقیہ نمبر36صفحہ12پر )

نمائندگی کرنیوالے انٹرنیشنل کرکٹ صہیب مقصود کا نکاح حرا کومل سے ہوگیا ہے تقریب میں عزیز واقارب نے شرکت کی اس موقع پر صہیب مقصود نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی کا دن ہر شخص کی زندگی کا اہم ہوتا ہے میرے لیے بھی بہت خوشی کا دن ہے زندگی میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے اور آج بہت زیادہ خوشی ہورہی ہے کرکٹ کی وج ہسے اہل خانہ کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا کا موقع نہیں ملتا۔ جس کی وجہ سے امید ہے کہ اہلیہ بھی ساتھ دیں گی والدین کی پسند سے شادی ہورہی ہے اس موقع پر والد شیخ مقصود اور والدہ نے کہا کہ ہر والدین کو اپنے بیٹے کے سر پر سہرا سجانے کا ارمان ہوتا ہے جو آج پورا ہورہا ہے دریں اثنا دلہن حرا مومل نے کہا ہے کہ صہیب سے منگنی کے بعد کرکٹ میں دلچسپی پیدا ہوئی ہے اب کرکٹ کے ساتھ تعلق بڑھ گیا ہے صہیب مقصود کی آج مہندی ، کل برات خان پور ہوجائے گی جبکہ ولیمہ ملتان میں ہوگا جس میں معروف کرکٹرز شرکت کریں گے ۔

صہیب مقصود

مزید : ملتان صفحہ آخر