فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل کی گئی مٹھائی کی دکان زبردستی کھلوانے کے واقعہ کا مقدمہ درج ‘ جمشید دستی نامزد نہیں

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے سیل کی گئی مٹھائی کی دکان زبردستی کھلوانے کے واقعہ کا ...

مظفرگڑھ(نمائندہ پاکستان)مظفرگڑھ میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے ناقص مٹھائی کی دکان سیل کی، جمشیددستی نے زبردستی سیلیں توڑ کر(بقیہ نمبر47صفحہ12پر )

دکان کھلوادی، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا مگر مقدمہ میں جمشیددستی نامزد نہیں.تفصیل کیمطابق مظفرگڑھ کے علاقے منڈا چوک پر ہفتہ کے روز پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مٹھائی کی دکان سیل کی تھی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ دکان میں فروخت کی جانے والی مٹھائی ناقص اور مضرصحت تھی، دکان سیل ہونے کی اطلاع پر جمشیددستی ساتھیوں سمیت منڈاچوک پہنچ گئے تھے اور ساتھیوں کی مدد سے خود دکان کی سیلیں توڑ کر دکان کھلوادی تھی بعدازاں جمشیددستی کی جانب سے شہریوں کیساتھ پنجاب فوڈ اتھارٹی کیخلاف احتجاج بھی کیا گیا پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سیل توڑنے کے جرم میں دکان مالک غلام مصطفیٰ کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے مگر مقدمے میں ممبرقومی اسمبلی جمشیددستی نامزد نہیں کیا گیا۔

سیل توڑنے کا مقدمہ

مزید : ملتان صفحہ آخر