عاصمہ جہانگیر کی پوری زندگی عدل وانصاف کے قیام اورقانون کی حکمرانی کیلئے وقف رہی ‘ صوبائی وزیر جیل خانہ جات

عاصمہ جہانگیر کی پوری زندگی عدل وانصاف کے قیام اورقانون کی حکمرانی کیلئے ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمدیار ہنجراء نے معروف قانون دان عاصمہ جہانگیر کی اچانک وفات پرپر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عاصمہ(بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

جہانگیر کی پوری زندگی عدل و انصاف کے قیام اور قانون کی حکمرانی کے لیے وقف رہی،عاصمہ جہانگیر نے ایک بیٹی،ماں، قانون دان اورجمہوریت پر کامل یقین رکھنے والے فرد کے طور پر پاکستان کی عدالتی اور سیاسی تاریخ پر ان مٹ نقوش چھوڑے ہیں،انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرکے انتقال کی خبر پوری قوم کیلیے صدمے کی گھڑی ہے،اللہ تعالیٰ مرحومہ کی مغفرت فرمائے ۔