خواندگی کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ‘ محمد بلیغ الرحمن

خواندگی کا فروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ‘ محمد بلیغ الرحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاول پور(سٹی رپورٹر)ڈیپارٹمنٹ آف میڈیاسٹڈیزاسلامیہ یونیورسٹی بہاول پورکے طلبہ وفد نے سٹڈی ٹور کے دوران ڈاکٹرواجدخان اورمیڈیم عابدہ نورین کی سربراہی میں وفاقی وزیرتعلیم وخصوصی تربیت محمدبلیغ الرحمان سے منسٹری آف ایجوکیشن اسلام آبادمیں ملاقات کی اس موقع پرانہوں (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )

نے طلبہ وطالبات سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت جلد ہی نئی تعلیمی پالیسی کااعلان کرنے جارہی ہے ملک میں تعلیم وخواندگی کافروغ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے اسی کوپیش نظررکھتے ہوئے حکومت نے ہرسال تعلیمی بجٹ میں اضافہ کیاہے اورمجموعی طورپر 550 بلین روپے سے بڑھاکر 900 بلین ہوچکاہے اسی طرح اعلی تعلیم کی اداروں کے لئے بجٹ کوڈبل کرکے 41 بلین سے 100 بلین کردیاگیاہے تعلیمی نصاب کوہرسطح پر جدیداورملکی اقدارسے ہم آہنگ کرنے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اورنئے نصاب میں تجزیاتی وتنقیدی سوچ وفکر کے فروغ‘اخلاقی تربیت اورکیریکٹربلڈنگ پرزوردیاگیاہے۔