چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب میں پولیس مقابلوں پر از خود نوٹس ‘ ملتان سمیت صوبہ بھر کے ضلعی پولیس افسران سے رپورٹ طلب

چیف جسٹس آف پاکستان کا پنجاب میں پولیس مقابلوں پر از خود نوٹس ‘ ملتان سمیت ...

  



ملتان(کرائم رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثارنے پنجاب میں پولیس مقابلوں پر از خود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ جس پر ملتان سمیت (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

صوبہ بھر کے ضلعی پولیس آفسران کو آئی جی پنجاب کی جانب سے مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔جس میں ان سے رواں اور گزشتہ سال کے دوران ہونے والے پولیس مقابلوں کے حوالے رپورٹ طلب کی ہے۔انہوں نے سختی سے احکامات جاری کیے ہیں کہ جعلی پولیس مقابلوں کو کسی طور نہیں برداشت کیا جائے گا۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ملتان سمیت دیگر اضلاع کے پولیس سربراہان نے اس حوالے سے رپورٹ مرتب کرنا شروع کردی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر