برطانوی ہائی کمشنر کا کرافٹ بازار کاد ورہ ہنر مندوں سے ملاقاتیں ‘مصنوعات دیکھیں
ملتان (خصو صی رپورٹر) برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریود نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ گذشتہ روز ایوان تجار ت و صنعت کے سیکرٹری جنرل خرم جاوید کی رہنمائی میں قلعہ کہنہ قاسم باغ پر واقع ملتان کرافٹ بازار کا دورہ کیا جہاں انہیں عبدالرحمن نقاش نے بریفنگ دی اور بتایا کہ ایم سی سی آئی کے تعاون او ر(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
کوششوں سے ہنر مندوں نے بیرون ممالک جاکر اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے ایم سی سی آئی نے ہمیشہ انہیں ساتھ لے کر ان کی تیار کردہ مصنوعات متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کیا تھامس ڈریود نے ہنر مندوں سے ملاقاتیں کیں اور ان سے نقاش، بلیو پاٹری، گلاس کٹ ورک، کیمل سکن، کھسہ سازی کے بارے میں دریافت کیا انہوں نے ہنر مندوں کی مصنوعات دیکھیں اور بناوٹ کی تعریف بھی کی اس موقع پر انہوں نے خریداری کی اور ہنر مندوں کو تحائف بھی دیئے ۔
برطانوی ہائی کشمنر