حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ‘ نتاشہ دولتانہ

حکمرانوں نے قومی وسائل کی لوٹ مار کے تمام ریکارڈ توڑ دئیے ‘ نتاشہ دولتانہ

  



کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل تناشہ دولتانہ ، ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات چوہدری احسان الحق نولاٹیہ ، ضلع مظفرگڑھ کے صدر انجینئرملک بلال احمد کھر ، ملک صابر حسین ارائیں ، ملک وقاص الحسن پتل نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ حکومت(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

عوام کو ڈلیور کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے ۔ نااہل لیگ کی حکومت نے قومی وسائل اور دولت کی لوٹ مارکے سابقہ تمام ریکارڈ توڑ دئیے ہیں ۔ پیپلز پارٹی ہی واحد جماعت ہے جوملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہے ۔ عوام کے مسائل ہرگزرتے دن کے ساتھ بڑھتے جارہے ہیں ۔ جمہوریت کی بہتری اور عوامی ترقی کا دعویٰ کرنے والوں نے عوام کو مشکلات سے دوچار کردیاہے ۔ دھاندلی کی پیداوار حکمرانوں کو عوام کی کوئی فکر نہیں ۔ مہنگائی درمہنگائی کی حکومتی پالیسی نے عوام کی زندگی اجیرن کرکے رکھ دی ہے ۔ ہسپتالوں میں ادویات اور دوسری سہولیات کا فقدان ہے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے ہیپا ٹائٹس کنٹرول پروگرام بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ملک بھر کے پانچ کروڑ مریضوں میں مایوسی پھیلے گی ۔ پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں نہ صرف وفاقی سطح پر اڑھائی ارب کی خطیر رقم سے ہیپاٹائٹس پروگرام شروع کیا تھا بلکہ وفاقی دارالحکومت کے پمز (Pims) ہسپتال میں ملک کاواحد جگر کی پیوندکاری کا مرکز بھی قائم کیا تھا۔ انہوں نے باجوڑ سے نواب زادہ انیس کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کوخوش آئین قرار دیا ۔ انہوں نے پیپلزپارٹی کے رہنما سید شہبازغوث بخاری کی دادی تحصیل جنرل سیکرٹری ملک اجمل ملانہ کی والد اور پیپلزپارٹی مظفرگڑھ کے بانی رکن عبدالعالی ذاکرعثمانی کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعائے مغفرت کی ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر