پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا اور مکان کے فلسفے پر عمل کیا ، ناصر شاہ

پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا اور مکان کے فلسفے پر عمل کیا ، ناصر شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (این این آئی) صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، محنت و ٹرانسپورٹ سید نا صر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ روٹی کپڑا اور مکان کے فلسفے پر عمل کیا ہے، روزگار کے(بقیہ نمبر60صفحہ7پر )

مواقع دینے کے ساتھ ساتھ عوام کو رہائشی اور دیگر بنیادی سہولیات باہم پہنچانے کے لئے بھی بھی اقدامات کررہے ہیں۔یہ بات انہوں نے شہید مخدوم بلاول ولیج ریزیڈنٹس ایسوسیشن کے عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب اورفیلی گالا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔صوبائی وزیر محنت و اطلاعات سید ناصر حسین شسھ نے مزید کہا کہ پ پ پ عوامی پارٹی ہے اور ہم عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلے کئی ترقیاتی منصوبوں بشمول روڈ راستے شاہراہیں پانی سیوریج نکاسی آب اور تعلیم۔و صحت کی سہولیات پرعملی طور پر کام کررہے ہیں۔مزید جہاں بھی ضرورت ہوگی ہر ممکن تعاون اورمدد فراھم۔کرینگےّ ر عوام۔کا معیار زندگی بلند کرنے کیلے تمام جائز سہولیات دینے میں پیچہے نہیں ہٹیں گے . قبل اذیں مخدوم بلاول ولیج کے روح روان سماج و سیاسی شخصیت محبوب عباسی نے مخدوم۔بلاول ولیج کے پس منظر بتاتے ہوئے کہا کہ کراچی میں رہائشی اسکیم شروع کرنا مشکل تھا لیکن دوستوں کے تعاون اورباھمی روابط سے جدید طور پر معیاری اور مہذب تعلیم۔یافتہ ادب اور فن سے وابستہ افراد نے ساتہ دیا اور اب یہ آبادی ایک ماڈل کے طور پر موجود ہے۔گو کہ اب بھی کئی ترقیاتی منصوبے ترتیب دینے ہیں وہ بھی مشترکہ تعاون اور مدد سے شروع کئے جائینگے اور بھرپور سہولیات موجود ہونگی۔ایسی تقریبات ہوتی رہیبگی۔