سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرینگے ‘ ظہور دھریجہ

سرائیکی صوبہ کے قیام کیلئے متحد ہوکر جدوجہد کرینگے ‘ ظہور دھریجہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سپیشل رپورٹر )سرائیکی صوبے کے قیام کیلئے متحد ہو کر جدوجہد کریں گے ۔ ڈی آئی خان میں ٹارگٹ کلنگ بند نہ ہوئی تو پورے وسیب میں احتجاج ہوگا۔ اس بات کا فیصلہ سرائیکی جماعتوں کے مشترکہ اجلاس میں کیاگیا ۔ مہمان خصوصی سرائیکستان قومی کونسل کے صدر ظہور دھریجہ تھے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

۔ اجلاس میں سرائیکی وسیب پارٹی کے صدر ملک خضر حیات ڈیال، ایس کیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سیف اللہ بے قرار ، سرائیکی رہنما سلیم شہزاد، متحدہ سرائیکستان کونسل کے صدر ملک گلزار اُترا ، سرائیکستان یوتھ پارلیمنٹ کے مرکزی صدر ملک اکرام ڈیوالہ ، سابق صدر سرائیکستان سٹوڈنٹس موومنٹ طفیل علیزئی ، صدر سرائیکستان یوتھ کونسل ملک وسیم کھوکھر ، سرائیکی رہنما شاہد عطا کھیارہ، سیٹھ اسلم کیلے والا، ملک انیق اللہ کھوکھر، مہرسعید سیال، زبیر دھریجہ ، سید مختار شیرازی ، ملک عبدالعزیز ، ملک سمیع اللہ کھوکھر ،ملک محمد عاشق کھوکھر نے شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ دیرہ اسماعیل خان میں ٹارگٹ کلنگ سوچی سمجھی سازش کے تحت کی جا رہی ہے ۔ جس کا مقصد خوف و ہراس پیدا کر کے ڈیرے کے لوگوں کو اپنا شہر چھوڑنے پر مجبور کرنا ہے ۔ لیکن ہم سازشوں کو ناکام بنائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈیرے کے سرائیکیوں کے خلاف سازشیں بند نہ ہوئیں تو صادق آباد سے ڈی آئی خان تک شدید احتجاج ہوگا ، سڑکیں بلاک ہونگی اور پھر پشتونوں کے ٹرک بھی سرائیکستان سے نہ گزر سکیں گے ۔
ظہور دھریجہ