قاضی واجد کی خدمات ناقابل فراموش ‘ جونیئرز کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ‘ فنکار

قاضی واجد کی خدمات ناقابل فراموش ‘ جونیئرز کیلئے اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے ‘ ...

ملتان (خصوصی رپورٹر)معرو ف اداکار قاضی واجد کے انتقال پر مقامی فنکاروں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ قاضی واجد نے فن کے لئے خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا،ہدایت کار زوار بلوچ،اعجاز چندا،اختر علی اختر،یوسف کامران،آغا ناصر ،خالد جٹ کوثر بھٹی،شان (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

بیلہ،لیلیٰ راج،لیلیٰ صدیقی ،مدھو،عالیہ خان ثانیہ بھٹی،نیہا علی اور دیگر فنکاروں نے کہا کہ قاضی واجد نے ٹی وی فلم اور سٹیج کیلئے بے شمارکام کیا ،وہ اپنے کام کے حوالے سے اپنے مثال آپ تھے،انکی فن کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا،جونیئر فنکاروں کے لئے وہ اکیڈمی کا درجہ رکھتے تھے،اللہ تعالیٰ انکی آخری منزلیں آسان کرے اور انکے درجات بلند کرے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر