بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ‘صارفین اذیت کا شکار ‘ نظام زندگی مفلو ج

بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ جاری ‘صارفین اذیت کا شکار ‘ نظام زندگی مفلو ج

ملتان (سٹاف رپورٹر) بجلی اور سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کر دیا۔ اتوا ر کو سرکاری چھٹی کے روز بجلی کا استعمال کم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کی گئی ۔نظام زندگی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مفلوج ہو کر رہ گیا۔تفصیل کے مطابق حکومت نے یکم دسمبر 2017ء سے ملک میں زیرو لوڈشیڈنگ کا اعلان تو کیا مگر اس پر عمل نہ کیا۔ ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں تاحال ساڑھے پانچ بجے شام سے ساڑھے گیارہ بجے رات تک 2 سے 3 گھنٹے لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔دوسری جانب سوئی گیس کے بحران نے صارفین کو اذیت میں مبتلا کیا ہوا ہے ۔ملتان اور گردونواح کے بیشتر علاقوں میں سوئی گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے ۔ کبھی گیس آتی بھی ہے تو پریشر نہ ہونے کے برابر ہو تا ہے ۔ خواتین لکڑی اور ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے پر مجبور ہیں جس پر بہت اخراجات آنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو رہا ہے۔

لوڈشیڈنگ

مزید : ملتان صفحہ آخر