حکومت سے کامیاب مذاکرات پنجاب سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر زنے دھرنا ختم کردیا

حکومت سے کامیاب مذاکرات پنجاب سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر زنے دھرنا ...

  



لاہور ( این این آئی) پنجاب سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر زنے حکومت سے کامیاب مذاکرات کے بعد مال روڈ پر چار روز سے(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

جاری دھرنا ختم کردیا ۔ لاہور سمیت صوبہ بھر سے آئے ہوئے نیوٹریشن سپروائزرز نے مال روڈ پر دھرنا دے رکھا تھا جس کے باعث ٹریفک کا نظام شدید دباؤ کا شکار تھا۔مظاہرین کے وفد نے حکومتی کمیٹی سے ملاقات کر کے مطالبات پیش کئے جنہیں یقین دہانی کرائی گئی کہ کمیٹی مطالبات کا جائزہ لے کر دس روز میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو رپورٹ پیش کرے گی ۔ مطالبات منظور کئے جانے کی یقین دہانی پر پنجاب سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز نے مال روڈ پر چار روز سے جاری دھرنا ختم کردیا جس کے بعد سڑک کو عام ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر