مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ‘5افراد جانیں گنوا بیٹھے ‘ متعدد زخمی

مختلف شہروں میں ٹریفک حادثات ‘5افراد جانیں گنوا بیٹھے ‘ متعدد زخمی

  



ٹبہ سلطان پور ‘ چوک میتلا ‘ لڈن ‘ ہیڈ راجکاں ‘ سمینہ (نمائندگان ) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 5 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اس سلسلے میں اڈا پرمٹ لودھراں کے رہائشی محمد (بقیہ نمبر28صفحہ12پر )

عاطف ولد محمد رمضان اپنے دوست فیصل جاوید اور محمد عقیل کے ہمراہ اپنے موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جہانیاں سے واپس اپنے گھر لودھراں جارہے تھے کہ ٹبہ سلطان پورکے قریب چوک میتلا چک نمبر158ڈبلیو بی میں تیز رفتار سوزوکی بولان گاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سوار افراد پر چڑھ گئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل پر سوار محمد عاطف ولد محمد رمضان سکنہ اڈا پر مٹ موقع پر ہی جابحق ہوگئے جبکہ حادثے میں فیصل جاوید اور محمد عقیل زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال ٹبہ سلطان پور منتقل کردیا گیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھا نہ ٹبہ سلطان پورکی نفری نے موقع پر پہنچ کر حادثے کا باعث بننے والی سوزوکی بولان گاڑی کو قبضہ میں لیکر مالک کی تلاش شروع کرتے ہوئے جابحق ہو نے والے محمد عاطف کی لاش ورثاء کے حوالے کردی حادثہ میں زخمی ہو نے والے دونوں افراد کی حالت خطرے سے باہر بتائی گئی ہے ۔لڈن سے نامہ نگار کے مطابق لڈن کے نوا حی علا قہ موضع ممتاز آباد کے رہائشی سید فخر شاہ،نذیر بھٹی اور سرفراز لنگڑیال بورے والا سے گھر آرہے تھے کہ نئی نہر کچی پکی کے قریب اچانگ کار کا سٹیرنگ جام ہو گیا جس کی وجہ سے کار درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجہ میں دو افراد نذیر بھٹی اور سرفراز لنگڑیال موقع پر جاں بحق ہو گئے جبکہ فخر امام شاہ شدید زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال داخل کر دیا ہے۔ ہیڈ راجکاں سے نامہ نگار کے مطابق حاجی بشیر سکنہ 8ڈی این بی ہیڈراجکاں سے اپنی کریانہ کی دوکان سے واپس سائیکل پر اپنے گھر آرہے تھے ، جب 6ڈی این بی کے پاس پہنچے تو پیچھے سے آنے والی کار نے ٹکر ماردی ، جس سے حاجی بشیر شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال لے جایا گیا اور وہ وہاں جاتے ہی دم توڑ گئے ۔سمینہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سمینہ کا رہائشی حاجی اللہ بخش جڑھ اپنے نوجوان بیٹے قاری کے ساتھ ڈیرہ غازیخان سے گھر واپس آ رہا تھا کہ بورانہ چوک کے قریب سامنے سے تیز رفتار موٹر سائیکل نے ٹکر مار دی جس کی وجہ سے قاری موقع پر دم توڑ گیا جبکہ باقی تین آفراد کو معمولی چوٹیں آئیں نوجوان قاری کی لاش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا مرحوم کا نماز جنازہ چوک بورانہ پر ادا کیا گیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر