ڈیرہ غازیخان تا مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر جون میں مکمل ہوجائیگی ‘ حافظ عبدالکریم

ڈیرہ غازیخان تا مظفر گڑھ روڈ کی تعمیر جون میں مکمل ہوجائیگی ‘ حافظ عبدالکریم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازی خان (سٹی رپورٹر)وفاقی وزیر مواصلات ڈاکٹرحافظ عبد الکریم نے صحافیوں سے گفتگو کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان تا مظفر گڑھ دو رویہ سڑک کی تعمیر 21ارب روپے سے کی جا رہی ہے اور انشاء اللہ یہ منصوبہ 30جون تک مکمل کیا جا ئے گا اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

میاں محمد شہباز شریف کے خصوصی تعاون اور ہدایات پر منصوبہ کی جلد از جلد تکمیل کے لئے مشینری دن رات کام کر رہی ہے اور متعلقہ افیسران منصوبہ کی معیاری تعمیر کے لئے مانیٹرنگ کر رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک بھر میں بڑی شاہراؤں کی تعمیر کے لئے ماضی کی حکومتوں کی نسبت بڑے قدامات کئے اور ملک بھر میں موٹر ویز اور ہائی ویز کی تعمیرات جاری ہیں جس کی وجہ سے جہاں عوام کو ذرائع آمدورفت میں بڑا ریلیف مل رہا ہے وہاں بین الاقوامی سرمایہ کار بھی پاکستان میں بڑے منصوبوں میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ تونسہ بائی پاس سے مانکہ کینال جام پور روڈ منصوبہ 25کروڑ روپے سے شروع کیا جا رہا ہے جبکہ ڈیرہ غازی خان بائی پاس کا سروے مکمل کر لیا گیا ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) میاں نواز شریف ،میاں شہباز شریف کی قیادت میں متحد ہے اور اس جماعت میں اختلافات کی خبریں بے بنیاد ہیں آئندہ الیکشن میں مسلم لیگ (ن) بھر پور اکثریت حاصل کر ے گی۔