آئندہ انتخابات میں مفاد پرستوں کو شکست ہوگی ‘ طارق بشیر چیمہ

آئندہ انتخابات میں مفاد پرستوں کو شکست ہوگی ‘ طارق بشیر چیمہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

حاصل پور(نمائندہ پاکستان) رکن قومی اسمبلی چوہدری طارق بشیر چیمہ نے سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری تنویراحمد کی ہمشیرہ کی تعزیت کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزیدکہاکہ عوام کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے جس کو پورا کرنے کے لیئے ہم دن رات کوشاں ہیں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )

۔آئندہ آنے والا دور ہمارا ہے اور انشااللہ ہم عوام سے ہر کیا ہوا وعدہ پہلے کی طرح پورا کریں گے۔ ہمارے حلقہ NA186 کے ایم این اے ہر دور میں لوٹے کا کردار ادا کرتے ہیں وہ دیکھتے ہیں عوام کا رخ جس طرف ہوتا ہے فورا اس پارٹی میں شمولیت اختیار کر لیتے ہیں لیکن اس بار عوام میں شعور اجاگر ہو چکا ہے اور خالی دعوے کرنے والوں، چور لٹیروں کو ووٹ نہیں دیں گے ۔ آئندہ الیکشن میں مفاد پرستوں کو شکست ہو گی۔حکمرانوں نے ملکی خزانے کو دونوں ہاتھوں اور بیدردی سے لوٹا ہے احتساب شروع ہونے پر عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنانا انتہائی شرمناک بات ہے۔