وزیراعلی کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں نے صوبے کا نقشہ بدل دیا ‘ عرفان عقیل دولتانہ

وزیراعلی کے ریکارڈ ترقیاتی کاموں نے صوبے کا نقشہ بدل دیا ‘ عرفان عقیل ...

  



لڈن(نامہ نگار) ممبر صوبائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتانہ نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے صوبہ بھر میں ریکار ڈ ترقیاتی کام کروائے ہیں اور صوبہ کا نقشہ ہی بدل دیا ہے ،انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی بہترین پالیسیوں کی بدولت آج صوبہ بھر میں ہر شخص کو تعلیمی اور صحت کی(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

سہولیات میسر ہیں ،میاں عرفان عقیل دولتانہ نے مزید کہاکہ 15فروری کو وزیر اعلی پنجاب کے بوریوالا میں ہونیوالا جلسہ میں شرکت کیلئے عوام کا سمند نکلے گا اور بوریوالا جلسہ میں وزیر اعلیٰ پنجاب ضلع وہاڑی کیلئے متعدد ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کریں گے ،انہوں نے یہ بھی کہاکہ جلسہ میں شرکت کیلئے بہت بڑے قافلہ کی صورت میں لڈن سے روانہ ہوکر بوریوالا پہنچیں گے

مزید : ملتان صفحہ آخر