تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر برہنہ تشدد ‘ سرکے بال ‘ بھنویں کاٹ دیں

تعلقات کے شبہ میں نوجوان پر برہنہ تشدد ‘ سرکے بال ‘ بھنویں کاٹ دیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

محسن وال‘تلمبہ(نمائندہ پاکستان )لڑکی کے ساتھ تعلقات کے شبہ میں لڑکی کے ورثاء کا نوجوان پر برہنہ کرکے تشدد،سر کے بال اور بھنویں مونڈ ڈالی،برہنہ ویڈیو بھی بناتے رہے،تھانہ تلمبہ میں مقدمہ درج دو افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق (بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

میاں چنوں کے نواحی گاؤں8ایٹ آر میں لڑکی کے ساتھ تعلقا ت کے شبہ میں لڑکی کے ورثاء نے نوجوان جاوید کو کمرے میں بند کرکے برہنہ کرکے شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے سر کے بال کاٹ دیئے اور بھنویں مونڈ ڈالی، تھانہ تلمبہ پولیس نے متاثرہ نوجوان کے بھائی شاہد اقبال کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 56/18بجرم زیر دفعہ337V.342.506B,292,382ت پ کے تحت ملزمان عدنان ،عمران ،گل زمان اور دو کس نامعلوم کیخلاف مقدمہ درج کرکے 2افراد کو گرفتار کرلیا۔