سردی میں اچانک اضافہ ‘ دکانداروں نے ایل پی جی کی قیمت میں از خود اضافہ کرلیا
ملتان(سٹاف رپورٹر) ایل پی جی کے دکانداروں نے سردی کے ’’جھٹکے ‘‘ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے10 روپے فی کلو قیمت بڑھا دی ۔(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
بتایا گیا ہے کہ ایل پی جی دکاندار 110روپے فی کلو فروخت کر رہے تھے مگر اتوار کو بارش اورشدید سردی کا فائدہ اٹھا کر قیمت میں اپنی مرضی سے 10روپے فی کلو اضافہ کر دیا اور 120روپے فی کلو فروخت کر تے رہے ۔گیس سلنڈر فل کرانے والے صارفین کو شدید پریشانی کا سامناکرنا پڑا ۔ انہوں نے صورتحال پر شدید احتجاج کیاہے۔
ایل پی جی