ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینو ں کا اجلاس ‘ مئیر اور چیف آفیسر کو میونسپل کارپوریشن ‘ اجلاس بلانے کیلئے ریکوزیشن جمع کرائی جائیگی

ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینو ں کا اجلاس ‘ مئیر اور چیف آفیسر کو میونسپل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سپیشل رپورٹر)ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کی رابطہ کمیٹی کے سیکرٹری جلیل خان بابر کے مطابق آج صبح 10 بجے مقامی ہوٹل میں ملتان ڈویلپمنٹ گروپ کے چیئرمینوں کا اجلاس ہو گا۔ اجلاس(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )

میں میونسپل کارپوریشن کے آئندہ اجلاس کے بارے میں حکمت عملی طے کی جائے گی۔ اجلاس کے بعد چیئرمین میونسپل کارپوریشن آفس جا کر میئر اور چیف آفیسر کو میونسپل کارپوریشن کا اجلاس بلانے کی ریکوزیشن جمع کرائیں گے۔ بعدازاں اس ریکوزیشن کی کاپی وزیراعلیٰ پنجاب، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب، ڈی جی لوکل گورنمنٹ پنجاب اور کمشنر ملتان کو بھجوائی جائیں گی۔ ایم ڈی جی کے اراکین ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے آفس ایم ڈی سے بھی ملاقات کریں گے اور ان سیسینٹری ورکرز کی حاضری چیئرمینوں کے حوالے کرنے سے مطالبہ کریں گے۔