حکومت نے تعمیر وترقی کے تاریخ ساز منصوبے مکمل کئے ‘ چوہدری ارشاد ارائیں

حکومت نے تعمیر وترقی کے تاریخ ساز منصوبے مکمل کئے ‘ چوہدری ارشاد ارائیں

بورے والا (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری ارشاد احمد ارائیں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت نے اپنے ساڑھے چار سالہ دور میں تعمیر وترقی اور فلاح و بہبود کے تاریخ ساز منصوبے مکمل کئے ہیں اب تک بورے والا میں اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل ہو (بقیہ نمبر49صفحہ7پر )

چکے ہیں جبکہ درجنوں منصوبے زیر تکمیل ہیں15فروری کو مستقبل کے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی بورے والا آمد پر ان سے بورے والا کو ضلع ،ماچھیوال اور گگومنڈی کو تحصیل کا درجہ دینے ،بورے والا نئے بائی پاس روڈ کی تعمیر، میونسپل کمیٹی بورے والا کیلئے 50کروڑ اور ضلع کونسل وہاڑی کیلئے 1ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ،دیہی علاقوں میں بنیادی مراکز صحت اور دیہی مراکز صحت کی اپ گریڈیشن ،تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بورے والا کی اپ گریڈیشن منصوبے کے بقیہ فنڈز کے اجراء،دیہی علاقوں کے سکولوں کی اپ گریڈیشن ،اڈا ساتواں میل پر گرلز ڈگری کالج کے قیام ،ٹیکنالوجی کالج میں سول اور مکینیکل کے شعبہ جات کا اجراء اور دیگر اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کیلئے مطالبات پیش کئے جائیں گے اور انشاء اللہ چوہدری ارشاداحمد ارائیں کے پیش کردہ مطالبات پرخادم اعلی پنجاب ان مطالبات کی منظوری کا اعلان کریں گے 15فروری کوبورے والاکالج گراؤنڈمیں عوام لاکھوں کی تعداد میں اپنے محبوب قائد میاں محمد شہباز شریف کاجلسہ عام میں شرکت اور استقبال کیلئے پہنچیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم اعلیکے دورہ بورے والا کی تیاریوں کے حوالہ سے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیااس موقع پربلدیاتی کونسلرز،چیئرمین یونین کونسلز،مسلم لیگی عہدیداران میں مسلم لیگ (ن) ضلع وہاڑی کے نائب صدر اے غفار پاشا ،غلام رسول زیدی ،میاں ممتاز علی لنگاہ ،ملک تاج محمد،ڈاکٹر سرور،عبدالطیف غزنوی،محمد حسین بھٹی ،ڈاکٹر محمد عباس،میاں منظور احمد ارائیں اور رانا سعیداحمدکے علاوہ حلقہ کی دیگرنمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

ارشاد ارائیں

مزید : ملتان صفحہ آخر