وفاقی حکومت کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء نایاب

وفاقی حکومت کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے پر یوٹیلٹی سٹورز میں اشیاء نایاب

ملتان (خصوصی رپورٹر)وفاقی حکومت کی جانب سے 26ارب روپے کی ادائیگیاں نہ کئے جانے پر یوٹیلٹی سٹورز پر اشیا خورونوش نایاب ہوگئیں۔ سبسڈائز چینی، دال چنا، سفید اور کالے (بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

چنے ، بیسن اور گھی ختم ہونے سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کارپوریشن آف پاکستان پچھلے 4ماہ سے 26ارب روپے کی نادہندہ ہے جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز کو مختلف کمپنیوں نے سامان کی فراہمی ادائیگیوں تک معطل کردی ۔ چار ماہ سے اشیا ضروریہ کی عدم دستیابی کے باعث ملک بھر کے یوٹیلیٹی سٹور ویران ہونے لگے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر