سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 27 بھارتی ماہی گیر گرفتار

سمندری حدود کی خلاف ورزی پر 27 بھارتی ماہی گیر گرفتار

کراچی (این این آئی) پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 27 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 9 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔(بقیہ نمبر45صفحہ7پر )

پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی ترجمان کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے جہازوں اور تیز رفتار کشتیوں کے ذریعے کھلے سمندر میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی سمندری حدود میں غیر قانونی طور پر ماہی گیر کرنے پر 47 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کرکے ان کی 9 کشتیوں کو قبضے میں لے لیا ہے۔ پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے مزید قانونی کارروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کردیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر