بوسن روڈ پر حادثہ‘ کار میٹرو پلر سے ٹکرا گئی ‘ سابق پولیس کانسٹیبل جاں بحق

بوسن روڈ پر حادثہ‘ کار میٹرو پلر سے ٹکرا گئی ‘ سابق پولیس کانسٹیبل جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(کرائم رپورٹر)بوسن روڈ پر میٹرو کے پلر سے کا ر کی ٹکر سے سوارسابق پولیس کانسٹیبل جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے،ریسکیو کے مطابق عثمان ظفر لاہور کا رہائشی ، قربان شیخ اور عابد جو کہ پولیس کانسٹیبل ہے کے ہمراہ گاڑی پر جارہے تھے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ ایک راہ گیر کو بچاتے ہوئے گاڑی(بقیہ نمبر52صفحہ7پر )

6نمبر چونگی کے قریب میٹروروٹ کے پلر سے ٹکرانے سے پیش آیا،حادثہ میں عابد جو کہ ملتان پولیس میں سابق ڈرائیور کانسٹیبل ہے موقع پر جاں بحق ہوگیا،دیگر زخمی ہوگئے جنہیں نشتر داخل کرادیاگیاہے۔ واضح رہے کہ مرحوم کانسٹیبل سینئر صحافی سجاد کھوکھر کے ماموں زاد کزن انجم ظہور اور عابد ظہور کے بھائی تھے ۔مرحوم کے پسماندگان میں ایک بیوہ،والدہ اور 2بھائی ہیں۔