ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کہیں بوندا باندی، کہیں موسلا دھار بارش، یخ بستہ ہوائیں

ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں کہیں بوندا باندی، کہیں موسلا دھار بارش، یخ بستہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ‘ وہاڑی ‘ میلسی ‘ لڈن ‘ کوٹ ادو ‘ لیاقت پور ‘ صادق آباد ‘کروڑ لعل عیسن ( سپیشل رپورٹر ‘ سٹاف رپورٹر ‘ نمائندگان ) ملتان اور نواحی علاقوں میں وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کئی شہروں میں ہلکی(بقیہ نمبر51صفحہ12پر )

اور موسلاھدار بارش ، یخ بستہ ہوائیں چلنے سے سردی لوٹ آئی سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی خشک میوہ جات اور مچھلی کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا تفصیل کے مطابق ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں وقفہ ،وقفہ سے بوندا باندی اور یخ بستہ ہواؤں سے سردی واپس لوٹ آئی ،آئندہ چوبیس گھنٹوں تک مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بوندا باندی کی پیشگوئی جاری کردی گئی بارش کے فصلوں سمیت موسم پر خوشگوار اثرات مرتب ہونگے ۔اس ضمن میں ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے مضافاتی علاقوں میں گزشتہ روز بادل چھائے رہے اور وقفہ وقفہ سے بوندا باندی کا سلسلہ جاری رہا جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز ہونے والی بارش 2ملی میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے ماہرین کے مطابق حالیہ بارش کے موسم اور فصلوں پرمثبت اثرات مرتب ہونگے ۔ ملتان اور گردونواح میں بارش سے بجلی کا ترسیلی و تقسیمی نظام بری طرح متاثر ہواہے۔بیسیوں ٹرانسفارمرز کی خرابی اور سیکڑوں میٹروں کے جلنے اور خراب ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وقفے وقفے سے جاری رہنے والی بارش سے بجلی کی فراہمی میں تعطل آیا۔ ملتان اور گردونواح میں بارش سے متعدد فیڈر ز سے بجلی کی فراہمی بند ہو گئی ۔ مختلف علاقوں میں بجلی کی آنکھ مچولی جاری رہی ۔ کئی علاقو ں میں ٹرانسفارمرز میں خرابی کے باعث وولٹیج کی کمی بیشی کا سلسلہ شروع ہو گیا جس کے باعث سیکڑوں صارفین کی الیکٹرانک اشیا جل گئیں۔وہاڑی ‘ بیورو رپورٹ ‘نامہ نگار کے مطابق وہاڑی اور گردونواح میں ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہو اؤ ں کی وجہ سے سردی میں دوبارہ شدت پیدا ہو گئی ، تاہم بار ش کی وجہ سے خشک سردی کا خاتمہ ہو ا ہے ہلکی بارش کے باعث گندم کی فصل پر بہت اچھے اثرات مرتب ہونگے کسانوں کا شتکاروں کے چہرے کھکھلا اُٹے ہیں کا شتکاروں کاکہنا ہے کہ دوماہ سے نہروں کی بند ش کی وجہ سے گندم کی فصل کو پانی کی شدید ضرورت تھی بارش برسنے سے فصل پر خوشگوار اثرات مرتب ہو نگے ۔میلسی سے سپیشل رپورٹر کے مطابق میلسی کی فضاء پربادل چھاگئے ہلکی ہلکی بونداباندی سے سردی میں اضافہ ہوگیاشہریوں نے گندم کپڑے نکال لئے دن بھرٹھنڈی ہواچلتی رہی۔ٍلڈن سے نامہ نگار کے مطابق لڈن اور گردونواح کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے دوبارہ گرم کپڑے نکال لئے ہیں اور مارکیٹ میں خشک میوہ جات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے شہریوں نے تازہ دریائی مچھلی کھانے کیلئے دریائے ستلج ہیڈ اسلام کا رخ کرلیا ہے ،ہیڈ اسلام پر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلی فروشوں نے بھی مچھلی کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافہ کرلیا ہے۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق لڈن اور گردونواح کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی شہریوں نے دوبارہ گرم کپڑے نکال لئے ہیں اور مارکیٹ میں خشک میوہ جات کی فروخت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے ،سردی کی شدت کو کم کرنے کیلئے شہریوں نے تازہ دریائی مچھلی کھانے کیلئے دریائے ستلج ہیڈ اسلام کا رخ کرلیا ہے ،ہیڈ اسلام پر رش کا فائدہ اٹھاتے ہوئے مچھلی فروشوں نے بھی مچھلی کی قیمتوں میں بے تہاشا اضافہ کرلیا ہے۔دریں اثنا گزشتہ روز سے سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی مچھلی کی دوکانوں پر بھی رش بڑھ گیا ہے،مچھلی کی بڑھتی ہوئی مانگ کے پیش نظر تحصیل بھر کے مچھلی فارموں سے مچھلی کی بڑی کھیپ مارکیٹ میں پہنچ گئی ہے،سردی کی شدت میں اضافہ کا فائدہ اٹھاتے ہوئے دوکانداروں نے مچھلی کی قیمتوں میں من مانے اضافے کر دیے ہیں،مارکیٹ ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ مانگ اس وقت ڈمبرا مچھلی کی ہے جس کی قیمت 300سے350روپے کلو ہے،جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ زیادہ تر رہومچھلی ہی استعمال کی جاتی ہے جسکی مارکیٹ میں قیمت 350 سے400روپے کلو ہے ،ملی 450سے500روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔لیاقت پور سے تحصیل رپورٹر کے مطابق تیزسرد ہواؤں کے چلنے سے لوگ گھروں میں دبک کر رہ گئے، بازارں میں خاموشی کا راج، سڑکیں ویران ہو گئیں۔تیز جکھڑ چلنے سے سردی کی لہر میں اضافہ ہو نے سے شہری جہاں ایک طرف نزلہ زکام کھانسی اور سانس کے امراض مبتلا ہونے لگے ہیں تو دوسری طرف گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے ان کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے،صادق آباد سے نامہ نگار کے مطابق صادق آباد میں گزشتہ روت سے چلنے والی اندھی نما سرد اور گرد آلود ہواؤں نے عوام کو ایک بار پھر سردی کی شدت کا احساس دلادیا عوام نے سردی کے گرم کپڑے دوبارہ زیب تن کرلئے جبکہ کچھ دیر کیلئے شہر اور گردو نواح میں بوندا باندی بھی جاری رہی دوسری جانب شہر کے متعدد علاقوں میں بجلی کی بھی بندش رہی جس سے تاجروں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔کروڑ لعل عیسن سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بارش اللہ پاک کی رحمت ہے کروڑ لعل عیسن اور گردونواح میں موسلادھار بارش کسانوں کے چہرے کھل اٹھے گردوغبار اور خشک موسم کا خاتمہ ہو گیا اور سردی میں اضافہ کی وجہ سے گرم کپڑے چادر اور کوٹ دوبارہ نکل آئے پکوڑوں سموسوں جلیبی اور خشک میوہ جات کی دوکانوں پر رش بڑھ گیا۔