عاصمہ جہانگیر کے اچانک انتقال سے صدمہ پہنچا ہے ، بلاول بھٹو
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک کی نامور قانوندان، انسانی حقوق کی سرگرم رہنما اور جمہوریت پسند عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کے اچانک انتقال پر انہیں صدمہ پہنچا ہے کیونکہ وہ غیرمعمولی شخصیت تھیں جنہوں نے اپنی زندگی انسانی حقوق و جمہوریت کی بالادستی کے لیئے وقف کر رکھی تھی اور انہوں نے اپنی تمام زندگی انسانی حقوق کے بطور محافظ گذاری۔ پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کا انتقال ناقابل تلافی اور بہت بڑا نقصان ہے اور پوری قوم ان کے اس دلیرانہ کردار کی کمی محسوس کرے گی جو وہ ہمیشہ کہرٹ رومز، انسانی حقوق کے پلیٹ فارمز اور عوام میں حقوق کے متعلق شعور بیدار کرنے کے لیئے ادا کرتی رہیں۔ انہوں نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کو جمہوریت، پارلیمان و آئین کی بالادستی کے لیئے ثابتقدمی سے اور انتھک جدجھد کرنے کے باعث زمانوں تک یاد رکھا جائیگا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ عاصمہ جہانگیر کی ناگہانی انتقال پی پی پی کے لیئے باعثِ صدمہ ہے اور ان کی وفات سے ہونے والا خال ناقابل پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی پوری زندگی اندھیرے میں مثلِ مشعل تھی اور وہ مایوسی و دلشکستہ لمحات میں ہمیشہ امید کے مینار جیسی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ میں ان کی خدمات کو سنہرے الفاظ میں لکھا جائیگا اور وہ ہمیشہ دلوں میں یاد رہیں گی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں بلند درجات عطا فرمائے۔ش