شاہد خاقان نااہلی ، طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

شاہد خاقان نااہلی ، طلال چودھری توہین عدالت کیس کی سماعت آج ہو گی

اسلام آباد (آن لائن) سپریم کورٹ میں آج بروز پیر کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کی توہین عدالت کیسوں کی سماعت ہوگی ۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بنچ آج پیر کو وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نااہلی اور ایل این جی معاہدے کو کالعدم قرار دینے سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا جبکہ وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کے خلاف توہین عدالت کیس کی سماعت بھی آج پیر کو جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں 3رکنی بنچ کرے گا۔

مزید : ملتان صفحہ اول