پنجاب میں سینیٹ امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب میں سینیٹ کے 31 امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا آج آخری روز ہے۔
ضرور پڑھیں: اسلام آبادہائیکورٹ،العزیزیہ ریفرنس میں نوازشریف اور نیب کی اپیلیں 18 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر
3 مارچ کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کےلئے امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال صبح 9 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہےگی۔
الیکشن کمیشن پنجاب کا کہنا ہے کہ امیدوار تجویز اور تائید کنندہ کے ہمراہ پیش ہوں گے۔
ضرور پڑھیں: پیپلزپارٹی کے ایک اور رہنما نیب کے ریڈار پر آگئے،ڈپٹی چیئرمین سینٹ9 دسمبر کو نیب راولپنڈی طلب
دوسری جانب اسحاق ڈار نے نامزد نمائندے کے ذریعے کاغذات کی جانچ پڑتال کی استدعا کی ہے۔
خیال رہے کہ پنجاب اسمبلی میں بھاری اکثریت کی وجہ سے تمام 12 نشستوں پر مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کا امکان ہے۔