این اے 154 ضمنی انتخاب ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جرمانہ

این اے 154 ضمنی انتخاب ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے ...
این اے 154 ضمنی انتخاب ،ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ن لیگ اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جرمانہ

  


لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)این اے 154 میں ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر نے مسلم لیگ ن اور پی ٹی آئی کے امیدواروں کو جرمانہ کردیا۔

ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کی جانب سے پی ٹی آئی کے امیدوار علی خان ترین کو 40 ہزار جبکہ مسلم لیگ ن کے امیدوار پیر اقبال شاہ کو 30 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں امیدواروں کو الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت جرمانے کیے گئے ہیں، دونوں امیدواروں نے پارلیمنٹیرینز کو بلا کر انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔

واضح رہے کہ این اے 154 کے ضمنی انتخاب کیلئے الیکشن مہم کے دوران الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باوجود پی ٹی آئی نے لودھراں میں جلسہ کیا جس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سمیت پارٹی کی سینئر لیڈر شپ نے شرکت کی، انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ ن لیگ کے امیدوار کی بھی انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر طلبی کی گئی تھی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ دونوں امیدوار انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے حوالے سے تسلی بخش جوابات نہیں دے پائے۔

مزید : Breaking News /اہم خبریں /قومی /علاقائی /پنجاب /لودھراں