الیکشن کمیشن ،وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی

الیکشن کمیشن ،وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ...
الیکشن کمیشن ،وکلا کی عدم موجودگی کے باعث ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت 19 فروری تک ملتوی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کیس کی سماعت19 فروری تک ملتوی کر دی۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سرداررضا حیات کی سربراہی میں 5 رکنی بنچ نے ن لیگ اور پیپلزپارٹی کیخلاف غیر ملکی فنڈنگ کی سماعت کی، عاصمہ جہانگیر کی وفات کے باعث وکلاءالیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے، دوران سماعت سیکرٹری ن لیگ نے بتایا کہ عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر وکلاءنے 3 روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے ، الیکشن کمیشن سے استدعا ہے کہ سماعت ملتوی کردی جائے ۔

الیکشن کمیشن نے وکلاءکی عدم موجودگی کے باعث سماعت 19 فروری تک ملتوی کر دی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد