مجھے ٹکٹ عمران خان نہیں دیا بلکہ ۔۔۔علی ترین نے ایسی بات کہہ دی کہ آپ کو بھی ہنسی آجائے گی
لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن)لودھراں ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین نے کہا ہے کہ مجھے ٹکٹ عمران خان نے نہیں دیا بلکہ پی ٹی آئی لودھراں کے اجلاس میں رہنماﺅں نے باہمی مشاورت سے مجھے ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
علی ترین نے اپنا ووٹ کاسٹ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام ہمارے ساتھ ہیں جس کے ساتھ عوام ہوتے ہیں وہی الیکشن جیتتا ہے ،ان کا کہناتھا کہ میرا زیادہ وقت لودھراں میں ہی گزرتا ہے اور ہم نے علاقے میں بہت سے ترقیاتی کام کروائے ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں علی ترین نے کہا کہ ضمنی الیکشن کیلئے ٹکٹ مجھے عمران خان نے نہیں دیا بلکہ تحریک انصاف لودھراں کے اجلاس میں رہنماﺅں نے باہمی مشاورت سے مجھے الیکشن لڑانے کا فیصلہ کیا تھا۔