این اے 154، تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کے بارے میں وہ باتیں جوآپ کو معلوم نہیں
لودھراں(ویب ڈیسک) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 154 میں تگڑے اور آزمائے ہوئے رہنمائوں کے مقابلے میں پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ پر میدان میں اترنے والے پرکشش شخصیت کے مالک اور نوجوان علی خان ترین اپنے والد محترم کی نا اہلی کے بعد اسی حلقہ میں ضمنی انتخاب لڑ رہے ہیں۔
آئیں ہم آپ کو علی خان ترین کے بارے میں وہ باتیں بتاتے ہیں، جو عموماً لوگ نہیں جانتے۔منموہنی شکل اور جاذب نظر شخصیت کے حامل علی خان ترین، جہانگیر ترین کے بڑے صاحبزادے ہیں۔وہ لندن میں آکسفورڈ یونی ورسٹی سے ایم بی اے کر رہے ہیں۔
سال 2013 کے الیکشن میں انہوں نے بھرپور عوامی رابطہ مہم چلائی۔وہ اپنے والد کی بے پناہ مصروفیات کی وجہ سے لودھراں کی عوام کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں۔کوئی بھی غم یا خوشی کا موقع ہو، علی خان ترین ہر جگہ موجود ہوتے ہیں۔عوام دوست مزاج کے باعث علی خان ترین حلقے میں بے پناہ مشہور ہیں، سال 2013 میں ان کی منگنی بسمہ احمد سے ہوئی ہے۔
ایم بی اے کی ڈگری مکمل ہونے کے بعد علی خان ترین رشتہ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔والد کی نا اہلی کے بعد پی ٹی آئی چیئرمین کی جانب سے علی خان ترین کو این اے 154 کا امیداوار نامزد کیا گیا۔علی خان ترین حلقے کے عوام کی خدمت کے ساتھ ساتھ اپنے والد کا بزنس بھی خوب چلاتے ہیں اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں۔علی خان ترین اپنے ایک سماجی ٹرسٹ بھی قائم کر چکے ہیں۔