چیئرمین نیب کا بھی خصوصی مشیر تعینات ہونے کا امکان ، کس شخصیت کو یہ عہدہ دیا جارہاہے؟ نام ایسا کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء نہیں رہے گی

چیئرمین نیب کا بھی خصوصی مشیر تعینات ہونے کا امکان ، کس شخصیت کو یہ عہدہ دیا ...
چیئرمین نیب کا بھی خصوصی مشیر تعینات ہونے کا امکان ، کس شخصیت کو یہ عہدہ دیا جارہاہے؟ نام ایسا کہ جان کر پاکستانیوں کی حیرت کی انتہاء نہیں رہے گی

  



اسلام آباد (ویب ڈیسک) سابق جسٹس لاہور ہائیکورٹ شاہ خاور کو قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال کا خصوصی مشیر مقرر کئے جانے کا امکان ہے۔

روزنامہ 92 نیوز کے مطابق ان کی تقرری کا نوٹیفکیشن آئندہ ایک دو روز میں جاری کردیا جائے گا، انہیں نیب میں چیئرمین کے مشیر کے عہدہ پر تعیناتی کے بعد ہائی پروفائل کیسز دئیے جائیں گے جن میں وہ چیئرمین نیب اور پراسیکیوٹر جنرل نیب کی معاونت کریں گے۔

اخبار کے مطابق شاہ خاور ایڈووکیٹ شریف فیملی کے کرپشن کیسز میں چیئرمین نیب کی خصوصی معاونت کریں گے جبکہ نیب کی طرف سے مختلف کیسز جن میں اربوں روپے کی بیرون ملک منتقلی، بجلی گھروں کو بغیر بجلی پیدا کئے ادائیگیاں، رینٹل پاور کیس، ایل این جی سمیت 179 میگا کرپشن سکینڈل کی انکوائریاں، کیسز اور سماعتیں اور ریفرنس چل رہے ہیں کہ عدالتی معاملات کو بھی دیکھیں گے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد