نااہلی مدت کیس،عدم پیشی پر اٹارنی جنرل کو 10 ہزار روپے جرمانہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے حکم واپس لے لیا

نااہلی مدت کیس،عدم پیشی پر اٹارنی جنرل کو 10 ہزار روپے جرمانہ ، ایڈیشنل ...
نااہلی مدت کیس،عدم پیشی پر اٹارنی جنرل کو 10 ہزار روپے جرمانہ ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سپریم کورٹ نے حکم واپس لے لیا

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیف جسٹس ثاقب نثار نے نااہلی مدت کیس میں اٹارنی جنرل اشتر اوصاف کو عدم پیشی پر 10 ہزار روپے جرمانہ کر دیا، تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر حکم واپس لے لیا۔

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران چیف جسٹس آف پاکستان نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل کہاں ہیں ؟، اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا وقار نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرکی وفات کے باعث اٹارنی جنرل لاہورمیں ہیں،چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ عاصمہ جہانگیرکے انتقال پرججزسمیت سب دکھی ہیں،دنیاکے کام چلتے رہتے ہیں، سپریم کورٹ نے عدم پیشی پراٹارنی جنرل کو 10 ہزارروپے جرمانہ کردیا۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل کل لندن روانہ ہوں گے،اس پر چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ کیااٹارنی جنرل سیرکرنے جارہے ہیں؟،اتنااہم کیس لگاہے اوروہ نہیں آئے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ اٹارنی جنرل نے عالمی ثالثی عدالت کے معاملات میں پیش ہوناہے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ اٹارنی جنرل کسی مقدمے کیلئے نہیں جارہے؟،ملک کے اٹارنی جنرل کایہ رویہ ہے،اٹارنی جنرل سے کہیں 4بجے لاہور سے آجائیں۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل راناوقار کی استدعاپرسپریم کورٹ نے جرمانے کاحکم واپس لے لیا اور سماعت شام 4 بجے تک ملتوی کردی۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد