ٹرائی روم میں کیمرہ، سابق وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف

ٹرائی روم میں کیمرہ، سابق وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف
ٹرائی روم میں کیمرہ، سابق وزیر کے ملوث ہونے کا انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سلیمی چوک کے قریب لیوی سٹراس اینڈ کمپنی کے آﺅٹ لیٹ کے ٹرائی روم میں کیمرہ نصب کرنے کے معاملے میں مقامی سیاستدان کے ملوث ہونے کے انکشافات سامنے آئے ہیں، خریداروں کی ویڈیوز بنانے کا معاملہ سامنے آنے پر کمپنی نے گرفتار ملازمین کو اپنے ملازم ماننے سے انکار کردیا، امریکی لیوی سٹراس اینڈ کمپنی نے پاکستان میں اپنی ویب سائٹ ہی بند کردی۔

روزنامہ 92 نیوز کے مطابق معروف گارمنٹس آﺅٹ لیٹ کے ٹرائی روم میں کیمرے سے شہریوں کی ویڈیوز بنائی جاتی رہی ہیں وہ ایک سابق سینئر صوبائی وزیر جن کی والدہ برطانوی شہری ہیں، کے زیر انتظام ہے۔ کمپنی نے اپنے آﺅٹ لیٹ کے ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ پکڑے جانے پر پاکستان میں اپنی ویب سائٹ بھی بند کردی، تاہم پالیسی بیان جاری کرتے ہوئے کمپنی نے کہا کہ ٹرائی روم میں خفیہ کیمرہ لگانے میں لیوی سٹراس اینڈ کمپنی کا کوئی ملازم ملوث نہیں بلکہ آﺅٹ لیٹ کی انتظامیہ نے کسی اور کمپنی کے ملازمین کو آﺅٹ لیٹ پر ملازم رکھا ہوا تھا، واقعے کے بعد ان کو فارغ کردیا گیا ہے، گاہکوں کے نجی معاملات میں کیمرے کے ذریعے دخل اندازی کے معاملے کی تفتیش کے دوران شواہد پر خود اقدامات کریں گے۔