ایم کیوایم میں لڑائی کے بعد 2 اہم ترین شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطہ کرلیا، تحریک انصاف والوں کیلئے سب سے بڑی خبرآگئی

ایم کیوایم میں لڑائی کے بعد 2 اہم ترین شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے ...
ایم کیوایم میں لڑائی کے بعد 2 اہم ترین شخصیات نے تحریک انصاف میں شمولیت کیلئے رابطہ کرلیا، تحریک انصاف والوں کیلئے سب سے بڑی خبرآگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ویب ڈیسک) متحدہ رہنماﺅں نے تحریک انصاف سے رابطے شروع کردئیے۔ سلیم شہزاد، رشید گوڈیل سمیت کئی رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں۔ روزنامہ خبریں کے مطابق یہ انکشاف سینئر صحافی صابر شاکر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ کے موجود ایک بڑا طبقہ جو الطاف کی قتل و غارت کی پالیسیوں کو ناپسند کرتا تھا وہ تحریک انصاف کی جانب رجوع کرسکتا ہے۔ سلیم شہزاد، رشید گوڈیل سمیت کئی اہم رہنما تحریک انصاف میں شامل ہوسکتے ہیں اور پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر سینیٹ الیکشن لڑسکتے ہیں۔