قومی کرکٹر صہیب مقصود نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

قومی کرکٹر صہیب مقصود نکاح کے بندھن میں بندھ گئے
قومی کرکٹر صہیب مقصود نکاح کے بندھن میں بندھ گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ویب ڈیسک) قومی کرکٹر صہیب مقصود ایم ایس سی نفسیات حرا کومل کے ساتھ نکاح کے بندھن میں بندھ گئے، آج مہندی، کل بارات اور پرسوں ولیمہ ہوگا۔

روزنامہ دنیا کے مطابق نکاح کی تقریب گزشتہ شب مقامی ہوٹل میں ادا کی گئی، نکاح محمد رمضان ضیا الباروی نے پڑھایا، نکاح نامہ میں صہیب کی طرف سے حق مہر 50 ہزار درج کیا گیا، تقریب میں دونوں خاندانوں کے صرف قریبی عزیز و اقارب نے شرکت کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صہیب اور حراکومل نے کہا کہ ہماری شادی والدین کی مرضی سے ہوئی ہے۔ حرا نے کہا کہ صہیب کی وجہ سے اب کرکٹ میں دلچسپی بڑھ گئی ہے ، صہیب نے کہا کہ کرکٹ میرا جنون تھا لیکن محبت پر صرف بیوی کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ شادی کی خوشی اور پہلا انٹرنیشنل میچ کھیلنے کی خوشی برابر ہے۔ صہیب کے والدین نے کہا کہ ہمارا بیٹا سمجھدار اور فرمانبردار ہے، بیوی کو خوش رکھے گا۔

دریں اثناءنکاح خواں نے صہیب کے والد کا نام نکاح نامہ پر غلط لکھ دیا جس کی تصحیح نے نکاح نامہ پر دستخط کرنے سے پہلے کرادی۔ صہیب کے والد مقصود کی جگہ نکاح خواں نے مسعود لکھ دیا تھا۔

مزید :

کھیل -